ہم نیوز | Feb 21, 2023
چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کیا، جس کے بعد ان کا استعفی وزیراعظم نے منظور کر لیا ہے۔
چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے کہا کہ استعفیٰ کچھ روز قبل دیا تھا، مجھے کچھ چیزوں کا کہا گیا جس پر تحفظات تھے، اپنے کام میں مداخلت پر استعفیٰ دیا۔
انٹیلی جنس بیورو کے سابق ڈائریکٹر جنرل آفتاب سلطان کو 21 جولائی 2022ء کو چیئرمین نیب لگایا گیا تھا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More