ٹِک ٹاک بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

ہم نیوز  |  Feb 21, 2023

خطرناک ٹِک ٹاک بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، اٹک میں نوجوان ڈیم میں نہانے کی ویڈیو بناتے ہوئے ڈوب گیا۔

اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب میں ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، 15 سالہ نوجوان حسین کھیتوں میں کام کرتے اپنے والدین کےلئے کھانا لے کر گیا جس کے بعد موبائل ڈیم کے کنارے رکھ کر ویڈیو بنانے لگا، اچانک پائوں پھسلنے سے پانی میں جا گرا اور ڈوب گیا۔

واضح رہے کچھ سال پہلے پنڈی کے قریب نوجوان ٹرین کے ساتھ ٹک ٹاک بناتے ہوئے جاں بحق ہوا تھا۔

خطرناک پہاڑوں، دریا، ڈیمز، اونچی بلڈنگز اورسڑکوں پر ڈرائیونگ کرتے ایسے واقعات عام ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں خطرناک سیلفی اور ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے اب تک 15 سال میں 50 ہزار کے قریب لوگ زخمی یا معذور ہوچکے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More