فضائی ٹکٹوں پر فکس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

ہم نیوز  |  Feb 20, 2023

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ضمنی مالیاتی بل کا قدم مجبوراً اٹھانا پڑا، فضائی ٹکٹوں پر فکس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔

انہوں نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ نے ضمنی مالیاتی بل پر تجاویز دیں، بل پر اراکین کے خیالات اور تجاویز سنیں، اگر اس بجٹ میں نہیں تو آنے والے بجٹ میں تجاویز پر عمل کریں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا ٹیکسز پر اراکین کی طرف سے تنقید کی گئی، ٹیکسز کبھی خوشی سے نہیں لگائے جاتے، ضمنی مالیاتی بل کے حوالے سے تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بجلی چوری، لائن لاسز اور بلز کی عدم ادائیگی سے خسارے کا سامنا ہے، بی آئی ایس پی کا حجم 360 ارب سے بڑھا کر400 ارب روپے کردیا ہے۔

ہنڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے سے روگردانی کرکے معاشی مشکلات پیدا کیں، گزشتہ حکومت کی غلطیوں کی وجہ سےملکی معیشت24سے 47ویں نمبر پر پہنچی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More