چھتوں کے پلستر مہینے میں اتر جاتے ،یہاں ٹانگ کا پلستر 6 مہینے سے نہیں اترا، خواجہ آصف

ہم نیوز  |  Feb 20, 2023

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چھتوں کے پلستر مہینے میں اتر جاتے ،یہاں ٹانگ کا پلستر 6 مہینے سے نہیں اترا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان پوری قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہا ہے، اس  نے سب کچھ اپنے اقتدار سے مشروط کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں پر موجود پارٹیوں نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ صدر مملکت نے آج غیر آئینی اقدام اٹھایا، صدر  اپنے لیڈر کے کہنے پر یہ سب کچھ کر رہے ہیں، غیر آئینی اقدام پر آئین میں سزا کا تعین کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت پی ٹی آئی کے ورکر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More