صدر عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی

ہم نیوز  |  Feb 20, 2023

صدر عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی۔

ذرائع کے مطابق صدر کا کہنا ہے کہ دونوں صوبوں میں انتخابات 9 اپریل کو کرائے جائیں گے۔

صدر نے الیکشن کمیشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 کے تحت تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں گورنرز الیکشن کی تاریخ دینے کی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت آئین کے تحفظ اور دفاع کا حلف لیا ہے، کسی بھی عدالتی فورم کی جانب سے کوئی حکم امتناع نہیں۔ سیکشن 57 ایک کے تحت صدر اختیار کے استعمال میں کوئی رکاوٹ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون 90 دن سے زائد کی تاخیر کی اجازت نہیں دیتا، آئین کی خلاف ورزی سے بچنے کیلئے الیکشن کی تاریخ دینا آئینی فرض سمجھتا ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More