مریم نواز کا پی ٹی آئی سے متعلق بڑا دعویٰ

ہم نیوز  |  Feb 20, 2023

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ ن لیگ میں آنے کے لیے منتیں کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت نہیں ،عوام جانتے ہیں کہ معاشی تباہی اور مہنگائی کا عذاب سابق حکومت لائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چار سال میں جو تباہی مچائی گئی، اس سے نجات میں چند سال لگیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف آئیں گے تو حالات درست ہوں گے،نوازشریف اور شہبازشریف نے ہمیشہ ڈیلیور کیا،اب بھی نوازشریف قوم اور ملک کو مسائل سے نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف مقدمات سیاسی انتقام کی بنیاد پر نہیں بنے ،عمران خان نے توشہ خانہ سے تحائف لے کر بیچے،فارن فنڈنگ میں عمران خان مجرم ثابت ہو چکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More