پاکستان کے مایاناز سابق باؤلر محمد عامر اب پی ایس ایل میچ نہیں کھیل سکیں گے ۔ جی ہاں ان کے حوالے سے یہ دوسری بڑی خبر ہے کیونکہ اس سے پہلے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان جب میچ ہوا۔
تو ان دونوں کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی ہو گئی۔ ٹی ٹوئنٹی جیسے جوشیلے گیم عامر نے بابر کو گیند مار دی اور کچھ ایسے الفاظ بھی کہہ ڈالے جو نہیں کہنے چاہیے تھے۔
اس میچ کے بعد بابر اعظم جو کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں ان کے حق میں بہت سے لوگ سامنے آئے کہ ان کی عزت کرنی چاہیے تھی۔ پر اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ عامر ملتان کے خلاف میچ میں اس لیے دستیاب نہیں ہوں گے کیونکہ انہیں گروئن انجری ہو گئی ہے جس کی وجہ سے وہ اگلے میں میں ملتان بھی نہیں جائیں گے۔
کراچی میں رہ کر ہی ان کا ری ہیپ یعنی کہ علاج ہوگا۔ جبکہ کراچی کنگز کی انتظامیہ پر امید ہے کہ وہ اتوار کو ہوانے ولے میچ میں کھیلتے ہوئے عوام کو نظر آئیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سنسنی خیزمیچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 67 رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل سیزن 8 کی پہلی فتح اپنے نام کی۔