کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو بری طرح شکشت دے ۔ سنسنی خیز مقابلہ کراچی نے 67 رنز سے جیت لیا۔ جی ہاں اور اسی وجہ سے شاہد آفریدی میچ کے بعد گراؤنڈ میں آ گئے۔
جیت پر کراچی کی ٹیم کو مبارکباد دی یہی نہیں بلکہ مسکراتے ہوئے انہیں گلے بھی لگایا۔ یہ لمحہ خوب وائرل ہو رہا ہے کیونکہ شاہین شاہ آفریدی شاہد آفریدی کے داماد ہیں اور لاہور قلندرز کے کپتان بھی ہیں۔
کراچی کی ٹیم پی ایس ایل کی سب ٹیموں کی طرح ایک اچھی ٹیم ہے لیکن مسلسل 3 میچز ہارنے کے بعد اس کی کارکردگی کے بعد کرکٹ ماہرین اور مداح ان کی کارکردگی سے بہت ناراض تھے۔ مگر گزشتہ روز کھیلے گئے اس میچ کو تو دیکھ کر تو یوں لگا کہ جیسے انہیں پر ہی لگ گئے ہوں، بلے بازی ، گیند بازی اور فیلڈنگ میں خوب اپنے جوہر دیکھائے۔
اس کے علاوہ آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ آفریدی نے کہا کہ کراچی کنگز کو پی ایس ایل میں رہنا چاہیے، آج انہوں نے جیت اچھی ٹیم کیخلاف حاصل کی ہے اور ابھی مکمل ٹورنامنٹ ہونے دیں پھر سب کی کارکردگی دیکھیں گے۔
ایک میچ میں کسی لڑکے کو چڑھا نہ دیا کریں، ان پر توقعات کا پریشر آ جاتا ہے۔ یاد رہے کہ ماضی میں پاکستان کی آن بان شان ژاہد خان آفریدی کراچی کنگز کی پی ایس ایل میں نمائندگی کر چکے ہیں۔