عمران خان کا کل لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Feb 19, 2023

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کل لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان حفاظتی ضمانت کے لیے کل لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔

عمران خان کے پولیٹیکل سیکریٹری نے عمران خان کی  لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے بھی  لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے انتظامی جج عابد عزیز شیخ کو درخواست دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

درخواست موقف دیا گیا کہ عمران خان کی زندگی کو لاحق خطرات کے پیش نظر پیشی پر سیکیورٹی کلیئرنس کروائی جائے، ایڈمنسٹریٹو جج کی طرف سے سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد عمران خان ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بینچ نے عمران خان کو پیر تک پیش ہونے کی مہلت دی تھی۔عمران خان نے اسلام آباد میں درج مقدمے پر حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More