پشاور : چوکیدار نےاسلامیہ کالج کے پروفیسر کو قتل کردیا

ہم نیوز  |  Feb 19, 2023

پشاور: اسلامیہ کالج کے چوکیدار نے  فائرنگ  کر کے  لیکچرر بشیر احمد کو قتل کردیا۔

اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور  میں چوکیدار اور لیکچرار کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔پولیس کے مطابق دونوں کے درمیان تلخ کلامی کے دوران بات بڑھنے پر چوکیدار نے فائرنگ  کردی ۔ فائرنگ کے باعث  لیکچرار پروفیسر  بشیر احمد جاں بحق ہوگیا ہے۔

ترجمان اسلامیہ کالج علی ہوتی کا کہنا ہے کہ پروفیسر بشیراحمد اسلامیہ کالج میں انگلش ڈیپارٹمنٹ میں بطور لیکچرر فرائض انجام دے رہے تھے۔ چوکیدار اور لیکچرار کے درمیان کافی عرصہ سے تنازعہ چل رہا تھا۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور واقعے کی تحقیق شروع کردی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More