ڈاکٹریاسمین راشد کا آڈیو ٹیپ کرنے والوں کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

ہم نیوز  |  Feb 18, 2023

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے آڈیو ٹیپ کرنے والوں کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے کہا جارہا ہے کہ غلام محمودڈوگر سے کیوں بات کی،میری پرائیویسی کو توڑ کرآڈیو ریکارڈ کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہم پر دباو ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں، کسی کی ریکارڈنگ کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ایک شہری کی حیثیت کی ہر پولیس افسر سے بات کرسکتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں،ان پر حملے میں شہبازشریف اور راناثنااللہ ملوث ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ان لوگوں نے پاکستان کے حالات ایسے کردیئے ہیں کہ دنیا کے سامنے شرمندہ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More