ملک دیوالیہ ہو چکا، وزیر دفاع کا اعتراف

ہم نیوز  |  Feb 18, 2023

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں، پاکستان ڈیفالٹ ہو نہیں رہا ہوچکا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہو گا،ہمارے پاس موجود وسائل ہیں مگر ہم استفادہ حاصل نہیں کر سکتے ،33 سال ہوگئے پارلیمنٹ میں 32سال ملک کو رسواہوتے دیکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کبھی اسٹیبلشمنٹ اور کبھی بیوروکریسی کے ہاتھوں ملک رسوا ہوا،اگر کسی نے اس پر آواز بلند کی تو اس کو جلاوطن کردیا گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے ملک میں آئین و قانون پر سمجھوتا کیا جاتا ہے،ڈیڑھ سال پہلے دہشتگردوں کو کون پاکستان میں دوبارہ لایا ؟ ہمیں خود احتسابی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند ہزار افراد کیلئے کروڑوں عوام خوار ہے، عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جارہا ہے،عوام بجلی کا بل اوربچوں کی فیس نہیں دے سکتے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More