چیتے کا شہریوں پر حملہ، نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج

ہم نیوز  |  Feb 18, 2023

ڈی ایچ اے فیز ٹو میں چیتے کےشہریوں پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

وقوعہ کا مقدمہ تھانہ سہالہ میں درج کیا گیا۔ مقدمہ نامعلوم ملزم کے خلاف دفعہ 324/289 ت پ کے تحت درج کیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیتا کسی نامعلوم شخص نے گھر میں پالا ہوا تھا۔

ملزم نے خطرناک جانور رکھ کر شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالا۔ ملزم کی تلاش جاری ہے ، اسے جلد گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈی ایچ اے فیز ٹو میں چیتا ایک گھر میں گھس گیا تھا جس نے شہریوں پر حملہ کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More