پیپلز پارٹی کی شیخ رشید کو وارننگ

ہم نیوز  |  Feb 18, 2023

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے شیخ رشید کو وارننگ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ شیخ رشید اتنی بدزبانی کریں جتنی خود برداشت کر سکیں۔

ترجمان پیپلز پارٹی نے شیخ رشید کی بلاول بھٹو پر تنقید کے جواب میں کہا کہ شیخ رشید جب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے بات کریں تو زبان سنبھال کر بات کیا کریں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ شیخ رشید اتنی بدزبانی کیا کریں جتنی خود بھی برداشت کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

پیپلز پارٹی نے کہا کہ شیخ رشید جیل سے باہر آکر خود کو پھولن دیوی سمجھ رہے ہیں۔ لگتا ہے ان کا جیل میں سافٹ ویئر اپ ڈیٹ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید سندھ کی جیل میں آئیں تو اصلاح ہو جائے گی کیونکہ جب یہ جیل میں چکی پیسیں گے تو ان کا دماغ ٹھکانے آ جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More