کراچی: پولیس آفس پر حملہ، دو دہشت گرد مارے گئے

ہم نیوز  |  Feb 17, 2023

کراچی میں شارع فیصل پر پولیس چیف کے دفتر پر حملے کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جب کہ آئی جی سندھ نے آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کے مطابق کم از کم6 سے 10دہشتگرد کے پی او عمارت میں موجود ہیں ،ابتدائی اطلاع ہے کہ دہشتگرد عقبی راستے سے داخل ہوئے، کوشش ہے جلد از جلد دہشتگردوں کو گرفتار کیا جائے ۔

دوسری جانب سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رینجرز کوئیک رسپانس فورس نے جائے وقوعہ کاگھیراؤ کرلیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  رینجرز نے پولیس کے ہمراہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔ ابتدائی طور پر 8 سے 10 مسلح دہشتگردوں کی موجود گی کی اطلاع ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کے دفتر پر حملے کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مختلف ڈی آئی جیز کو ضروری پولیس فورس بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی کے دفتر پر حملے کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کریں، کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More