گزشتہ ایک گھنٹے سے شاہراہ فیصل پولیس ہیڈ آفس کے اطراف شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جنگ نیوز کے مطابق 8 سے 10 دہشت گرد پولیس اسٹیشن کے اندر موجود ہیں۔
کراچی آئی جی نے دہشت گردوں کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک کیے جاچکے ہیں البتہ ابھی بھی چند دہشت گرد پولیس اسٹیشن کے اندر موجود ہیں۔
پولیس کے مطابق شاہراہ فیصل پولیس اسٹیشن کے اندر اور اطراف سیکورٹی نافذ کرنے والوں کی نفری پہنچ چکی ہے اور پولیس اسٹیشن کے تمام دروازے اور بجلی بند کردی گئی ہے۔
شاہراہ فیصل کو آواری ہوٹل سے نرسری تک مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔