جی ہاں میں بیمار ہو گیا ہوں۔ یہ الفاظ ہیں ماضی کے مشہور کھلاڑی جاوید میانداد کے۔اب سے کچھ دیر پہلے ایک خبر سامنے آئی جس میں کہا گیا کہ جاوید میانداد کی طبعیت شدید خراب ہو گئی ہے اور انہیں کراچی کے اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ مگر اب ان کا اسپتال سے ایک بیان سامنے آیا ہے۔
جس میں وہ کہہ رہا ہیں کہ میرے سر میں درد تھا جس ی وجہ سے اسپتال میں چیک اپ کیلئے آیا اور بلڈ پریشر بھی لو ہو گیا تھا پر اب ٹھیک ہوں اور کچھ دیر میں اسپتال سے گھر روانہ ہو جاؤں گا ۔ آپ سب کی دعاؤں کا بے حد شکریہ۔ اور اب آپ سب فکر مند نہ ہوں۔
اس کے علاوہ یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ان کے مداحوں اور تمام قوم میں بے چینی پھیل گئی کہ ان کےاسٹار کو اچانک کیا ہو گیا ہے۔ ان کے خاندان والوں کا کہنا تھا کہ انہیں چکر آ گئے تھے، جس کی وجہ سے یہ زمین پر گر گئے تھے۔