صدر عارف علوی انتخابات کے انعقاد کیلئے متحرک ، چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا

ہم نیوز  |  Feb 17, 2023

صدر مملکت عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو انتخابات سے متعلق ہنگامی اجلاس کی دعوت دے دی۔

اس ضمن میں صدر عارف علوی کی جانب سے چیف الیکشن کمیشنر کو خط لکھا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کمیشن سے مشاورت کے بعد کریں گے۔ اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے اور سپریم کورٹ کے حالیہ مشاہدات جیسی کچھ اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

صدر نے خط میں الیکشن کمیشن کی جانب سے بے حسی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک پہلے خط کا جواب نہیں دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بے چینی سے انتظار کر رہا تھا کہ کمیشن اپنے آئینی فرائض کا احساس کرکے اس کے مطابق کام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اہم معاملے پر الیکشن کمیشن کے افسوسناک رویے سے مایوسی ہوئی ، اپنی آئینی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کوانتخابات پر مشاورت کیلئے ملاقات کیلئے مدعو کرتا ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More