پی ایس ایل آٹھ کے لیے پشاور زلمی کا آفیشل مین اینتھم ریلیز کردیا گیا ہے اور اس آفیشنل اینتھم میں کرکٹ اور شوبز سپر اسٹارز ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم منفرد انداز میں زلمی اینتھم میں شامل ہوئے ہیں جبکہ زلمی ایمبیسڈرز سپر اسٹارز ماہرہ خان کی اینتھم میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے- اس کے علاوہ لمی ایمبیسڈر حمزہ علی عباسی اور ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کو بھی آفیشنل اینتھم میں شریک کیا گیا ہے۔
زلمی ٹیم میں شامل صائم ایوب، ارشد اقبال، صفیان مقیم، خرم شہزاد، عثمان قادر، محمد حارث، سلمان ارشاد بھی اس آفیشل اینتھم کا حصہ ہیں۔
زلمی کے آفیشل ایننتھم کو انٹرنیشنل پروڈیوسر ناٹی بوائے نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ُخماریاں بینڈ، بلال ایاز، التمش، ظہور نے آواز، میوزک کا جادو جگایا ہے۔