بال کرواتے وقت میری انگلی میں ۔۔۔ شاہنواز دھانی کے دائیں ہاتھ کی انگلی کا آپریشن کیوں کیا گیا؟

ہماری ویب  |  Feb 17, 2023

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کی ہسپتال سے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہنواز ایک مرتبہ پھر ہسپتال میں ہیں اور ان کا آپریشن ہوا ہے۔

شاہنواز دھانی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے تصویر شیئر کیں اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ میرے ہاتھ کی انگلی کا آپریشن ہوگیا ہے۔ تمام افراد سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ آپریشن کے دوران ڈاکٹر نجیب میرے ساتھ موجود رہے، ان کا شکرگزار رہوں گا۔ میں پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب سومرو کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے مانیٹر کیا۔

واضح رہے شاہنواز دھانی کی پچھلے سال ناک کی سرجری ہوئی تھی اور اس وقت ان کی حالت سنجیدہ تھی۔ اس وقت یہ بالکل ٹھیک ہیں اور جلد ہی ان کو گھر بھیج دیا جائے گا۔

ساتھی کرکٹرز بھی شاہنواز کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں اور سب نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ شاہنواز دھانی دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر کی وجہ سے پی ایس ایل سے آؤٹ ہوگئے تھے، ملتان سلطانز نے ان کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر محمد الیاس کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More