راکھی ساونت نے معافی مانگ لی

ہم نیوز  |  Feb 17, 2023

نئی دہلی: بھارتی ڈانسر و ماڈل راکھی ساونت نے بالی وڈ اداکارہ شیرلن چوپڑا سے معافی مانگ لی۔

بھارتی ڈانسر اور ماڈل راکھی ساونت نے بالی وڈ اداکارہ شیرلن چوپڑا کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور شیرلن چوپڑا کو بہن کہتے ہوئے گلے لگایا اور معافی مانگ لی۔

راکھی ساونت نے کہا کہ جو کچھ شیرلن اور میرے درمیان ہوا وہ غلط فہمی کی بنیاد پر تھا میں ان سے معافی مانگتی ہوں۔ شیرلن میری بہت پرانی دوست ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

شیرلن چوپڑا نے کہا کہ راکھی ساونت سے کہا کہ ان کے دل میں جتنا پیار عادل ٹھگ کے لیے بسا ہے وہ اسے خود پر نچھاور کریں اور عادل کو لات ماریں۔

واضح رہے کہ راکھی ساونت کو بھارتی اداکارہ شیرلن چوپڑا کیس میں گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More