محمد عامر کو پی ایس ایل میں پہلی وکٹ مل ہی گئی۔ آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹد کے میچ میں عامر نے اوپننگ بلے باز کو بہترین انداز میں کلین بولڈ کر دیا جس کے بعد جشن مناتے ہوئے اپنے ہونٹوں پر انگلی رکھ لی۔ اس عمل سے انہوں نے ان تمام لوگوں کو جواب دیا جو کہتے تھے کہ اب کرکٹ ان کے بس کی بات نہیں۔
یہی نہیں گزشتہ میچ میں محمد عامر نے بابراعظم جوکہ پشاور زلمی کے کپتان اور ہر دل عزیز پاکستانی کھلاڑی ہیں ان کے بارے میں کہ انہیں بھی ایسے ہی گیند بازی کرواتا ہوں جیسے کسی بھی ٹیم کے باؤلرز کو۔ یہ بات بھی شائقین کو پسند نہ آئی کیونکہ بابر اعظم اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیا بھر میں اپنے کھیل کیلئے مشہور ہیں۔
بہرحال آج کے میچ میں ان کی کارکردگی کے بعد عامر کے چاہنے والے یہ کہہ رہے کہ آج بابر اعظم کے دیوانوں کو چپ کروا دیا تو کوئی کہہ رہا ہے کہ دیکھو شیر شیر ہی ہوتا ہے پر آپ تو ببر شیر ہو۔ وضح رہے کہ اسلام آباد نے آج کے سنسنی خیز مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹد نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔