18 لاکھ تنخواہ،1 لاکھ کا موبائل اور بہت کچھ ۔۔ دیکھیں غریب ملک پاکستان کی ڈپٹی گورنر سیما کامل کیسی شاہانہ زندگی گزارتی ہیں؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Feb 16, 2023

گھر کا کرایہ ڈھائی لاکھ روپے حکومت ی خزانے سے اور پھر تنخواہ بھی 18 لاکھ روپے لیتی ہیں ۔ جی ہاں یہاں بات ہو رہی ہے پاکستان کی سب سے طاقتور خاتون جو کہ اسٹیٹ بینک پاکستان کی ڈپٹی گورنر ہیں ارو ان کا نام ہے سیما کامل ۔آئیے جانتے ہیں کہ ایک طرف ملک غربت میں ڈوبا ہوا ہے تو دوسری طرف یہ اعلیٰ افسر کس شان سے رہ رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش خبروں اور اخبار کی اس خبر کے مطابق ہر ماہ جناب محترم سیما کامل صاحبہ کو 18 لاکھ 60 ہزار روپے تنخواہ دی جاتی ہے اور اس میں سالانہ 10 فیصد اضافہ بھی ہوتا ہے۔ اگر یہاں بات آفس آنے جانے کی ہو تو انہیں ماہانہ 600 لیٹر پیٹرول آمدروفت کیلئے دیا جاتا ہے جبکہ گاڑی بھی انہوں نے 1800 سی سی سرکاری رکھی ہوئی ہے ۔

اس کے علاوہ ڈپٹی گورنر اپنے لیے 1 لاکھ 70 ہزار روپے کا موبائل فون خرید سکیں گی ،13 لاکھ روپے کی کلب ممبر شپ بھی حاصل کر سکیں گی یہی نہیں ان سمیت اہلخانہ کو مفت میڈیکل کی سہولیات فراہم ہوں گی۔

واضح رہے کہ ایک طرف تو آئے روز عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا جاتا ہے جبکہ اعلیٰ افسران خود کو ملنے والی سہولیات و مراعات ہیں کہ کم کرنے کا نام ہی نہیں لے رہے ۔ اور اسی وجہ سے اس دور میں غریب اور زیادہ پستا چلا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More