زندگی کا سوال ہے، راستہ دے دو ۔۔ PSL میچ کی وجہ سے راستے بند ہونے پر دل کا مریض دم توڑ گیا، اہلِ خانہ کی دُہائی

ہماری ویب  |  Feb 16, 2023

پی ایس ایل پاکستان کا ایک ایسا میگا ایونٹ ہے جس کا انتظارعوام پورا سال کرتی ہے۔ جوں ہی میچز شروع ہوتے ہیں پاکستان بھر سے لوگ آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ کروا لیتے ہیں تاکہ میچ کا کوئی لمحہ آنکھوں سے بوجھل نہ ہو سکے۔ ایسے میں اگر کوئی نا گہانی واقعہ پیش آئے تو ہر کسی کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

پی ایس ایل کے میچز اس وقت ملتان میں ہو رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے سیکیورٹی بنیاد پر راستے بند کردیے گئے۔ ملک بھر میں جہاں جہاں یہ میچز ہوتے ہیں وہاں راتسے بند کر دیے جاتے ہیں جس کے باعث عوام کو دوہری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایسا ہی معاملہ 4 بچوں کے ان والد کے ساتھ پیش ایا جو دل کے عارضے میں مبتلا تھے ان کو کارڈیالوجی لے جایا جا رہا تھا مگر چونکہ راستے بند تھے جس کی وجہ سے یہ بروقت ہسپتال نہ پہنچ سکے اور سڑک پر ہی دم توڑ گئے۔

مذکورہ شخص کا نام محمد یونس عادل بتایا جاتا ہے ۔ ان کے بھانجے نے سوشل میڈیا پر بھی ان کی تصاویر شیئر کیں اور لوگوں کو بتایا کہ ہمارے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب نے سڑک پر ہی دوہائی دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں اگر انتظامیہ نے اپنا یہ ردِعمل نہیں بدلا تو ہم اور ہمارے جیسے لاکھوں پاکستانی اپنی جانیں یونہی راستوں پر کھو دیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More