اروشی کی نسیم شاہ کو مبارکباد

ہم نیوز  |  Feb 16, 2023

اسلام آباد: بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو سالگرہ اور اعزازی ڈی ایس پی بننے پر مبارکباد دی۔

بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نسیم  شاہ کو سالگرہ اور اعزازی ڈی ایس پی بننے پر مبارکبا دی۔

نسیم شاہ نے اپنی سالگرہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے ہمراہ ہوٹل میں کیک کاٹ کر منائی۔

یہ بھی پڑھیں: 

بھارتی ماڈل اروشی نے نسیم شاہ کی سوشل میڈیا پوسٹ پر سالگرہ سے ایک روز قبل مبارکباد دی اور اعزازی پولیس افسر بننے پر بھی مبارکباد دی، جواب میں نسیم شاہ نے اروشی کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More