یہ تو صدقہ ہے۔ گزشتہ روز کراچی کنگز سے سنسنی خیز مقابلہ جیتنے کے بعد پشاور زلمی ٹیم کے مالک جاوید آفریدی کی ایک ٹوئٹ خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں صاف دیکھ سکتے ہیں کہ ان کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ میچ کی 10 فیصد جرمانہ تو صدقہ ہے۔
دارصل کراچی کنگز سے پشاور زلمی میچ تو 2 رنز سے جیت گئی مگر سلو اوور ریٹ پر پی سی بی کی جانب سے ان پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کراچی اسٹیڈیم میں پی ایس سیزن 8 کے دوسرے کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔
جس کے جواب میں کراچی کنگز کا آغاز اچھا نہ رہا پر کپتان عماد وسیم اور شعیب ملک نے زمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور عماد نے 80 رنز جبکہ شعیب ملک نے نصف سینچری اسکور کی۔