قومی کرکٹ ٹیم کے سُپر اسٹار بلے باز بابر اعظم جس طرح اپنے بلے سے مخالف ٹیم کے باؤلر کی صفائی کرتے ہیں ویسے ہی انہوں نے کراچی کے نیشنل بینک آرینا سے کچرا اٹھا کر صفائی نصف ایمان ہے کے پیغام کو اُجاگر کر دیا ہے جسے ان کے چاہنے والے پسند کر رہے ہیں۔
گذشتہ روز کراچی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے دوسرے میچ کے اختتام کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ مل کر کچرا اٹھانے کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر لوگ بابر اعظم کو بھرپور انداز سے سراہ رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم کو باؤنڈری کے قریب بوتلیں اٹھا کر کچرے کے ڈبے میں ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ان کے ساتھ ٹیم کے ساتھی کھلاڑی بھی ان کی مدد کرتے دکھائی دے رہی ہے۔
بابر اعظم کے اس خوبصورت عمل نے ان کی فین فالوونگ میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ خیال رہے گزشتہ روز پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دی تھی۔