سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی پرانی تصاویر تو سب کی توجہ حاصل کر یہ لیتی ہے، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک مشہور کھلاڑی کے بچپن کی تصویر نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، جو کہ نہ صرف سب کو حیران کر رہی ہے، بلکہ دلچسپی کا باعث بھی بن رہی ہے۔
یہ تصویر بھی اس وقت کے مشہور کرکٹر کی ہے، جو کہ پاکستان سپر لیگ کا بھی حصہ ہے اور پاکستانی ٹیم میں بھی نمایاں دکھائی دیتا ہے۔
ویسے تو یہ کھلاڑی بالر ہے، مگر اپنے قد اور خوبصورتی کی بدولت بھی سب کو حیران کر دیتا ہے۔
یہ تصویر اس لیے بھی دلچسپی کا باعث بن رہی ہے، کیونکہ حال ہی میں کھلاڑی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا ہے، اور کسی عام لڑکی سے نہیں بلکہ کھلاڑی کی بیٹی سے۔
اگر آپ اب تک نہیں پہچان پائے ہیں، تو رک جائیے جناب، یہ تصویر ہے پاکستان کے مقبول ترین بالر شاہین شاہ آفریدی کی، بچپن کی اس تصویر میں شاہین نے شلوار کمیز تو پہنی ہے، تاہم ان کا چہرا کافی حد تک تبدیل دکھائی دے رہا ہے۔
دوسری جانب ایک اور تصویر نے بھی سب کو حیران کر دیا ہے، جس میں وہ اس سے بھی چھوٹے ہیں اور مسکراہٹ بکھیرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
نیلی شلوار کمیز زیب تن کیے اور کوٹ پہنے شاہین آفریدی نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہیں۔