کہنے کو تو ملک میں کافی غربت ہے لیکن جہاں بات برانڈڈ کپڑوں کی ہو وہاں نہ تو عوام خریدنے سے باز آتی ہے نہ ہی بیچنے والے کسی قسم کی رعایت سے کام لیتے ہیں۔ قوم کی قوت خرید دیکھ کر لگتا ہی نہیں کہ ہم آئی ایم ایف کے قرضوں تلے دبے ہیں۔ خیر اب اس دوڑ میں اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہوچکی ہیں۔ اپنی نانی سے متاثر ہو کر ماہرہ نے ایسی کلیکشن متعارف کروائی ہے جس میں صرف سفید کرتے شامل کیے گئے ہیں۔
ماہرہ خان کے برانڈ کے کرتے اگر چہ دیکھنے میں واقعی کافی خوبصورت ہیں لیکن ان کی قیمت کافی زیادہ ہے۔ یہاں تک کہ سوشل میڈیا پر صارفین ماہرہ سے سوال کرنے پر مجبور ہوگئے کہ ایک سادی قمیض کی قیمت اتنی زیادہ کیوں رکھی گئی ہے؟ ماہرہ خان کے متعارف کرائے گئے کرتوں کی قیمت کم سے کم 12 ہزار سے شروع ہے اور 25 ہزار تک جاتی ہے
یہ قمیض تو درزی 500 میں سی دے گا
صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسی قمیض تو درزی 500 میں سی دے گا۔ اس کے لئے ہزاروں برباد کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ کچھ صارفین ماہرہ سے ناراض بھی نظر آئے جنھوں نے کرتوں کی قیمت اتنی زیادہ رکھی کہ ان کے مداح خریدنے کی صرف خواہش ہی رکھ سکتے ہیں۔