محمد عامر اور بابر اعظم کی لڑائی ۔۔ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے میچ تماشا کیوں بن گیا؟

ہماری ویب  |  Feb 15, 2023

سوشل میڈیا پر ان دنوں پاکستان سپر لیگ کے میچ پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز کی دھوم ہے، جس میں اور کوئی نہیں بلکہ بابر اعظم اور محمد عامر میچ کھیل رہے تھے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

بابر اعظم اور محمد عامر کے درمیان اگرچہ ایسا کچھ ہے نہیں جو کہ سوشل میڈیا اور میڈیا بڑھا چڑھا کر رہا ہے تاہم محمد عامر کے تاثرات ضرور سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

اگرچہ میچ دو ٹیموں کے مابین تھا تاہم محمد عامر کی بالنگ اور بابر اعظم کی بیٹنگ نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی۔

بابر اعظم کے حوالے سے تو سب تعریفیں کرتے دکھائی دیے تاہم، محمد عامر کے حوالے سے صارفین کو کچھ اچھا نہیں لگا۔

ایک صارف نے لکھا کہ بابر اعظم نے محمد عامر کو خوش آمدید کیا، لیکن محمد عامر نے شروع سے ہی جارحیت شروع کر دی۔

دوسری جانب ایک صارف نے لکھا کہ کنگ بابر نے بدلہ لے لیا، دراصل یہ صارف انڈیا سے تعلق رکھتا ہے، لیکن پاکستان سپر لیگ اور بابر اعظم کا مداح بھی۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ بابر اعظم کی یہ ففٹی کراچی کنگز کی مینیجمنٹ کے منہ پر ایک طمانچہ ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ محمد عامر کی جارحانہ بالنگ، لیکن محمد عامر کے ایک مداح نے لکھا کہ میں محمد عامر کا مداح ہوںِ مگر محمد عامر کا یہ ردعمل نان پروفیشن ہے۔ عامر کو اب بڑا ہو جانا چاہیے۔

لیکن اس سب میں جہاں محمد عامر کا جارحانہ ردعمل دکھائی دے رہا تھا، اسی سب میں بابر اعظم نے اطمینان اور سمجھداری کا مقابلہ کرتے ہوئے کوئی ایسا ردعمل نہیں دیا، جس سے پی ایس ایل متنازع ہو جاتا۔

ساتھ ہی ساتھ یہ بات بھی غور طلب ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے صارف نے لکھا کہ محمد عامر نے غیر اخلاقی لفظ کا استعمال کیا، اگرچہ آواز سنی نہیں جا سکتی، تاہم محض لبوں کے اشارے سے صارف نے یہ اخذ کر لیا کہ عامر نے گالی دی ہے۔

ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا جب محمد عامر نے گیند کرائی اور بابر اعظم نے گیند کو کھیلا تو گیند واپس عامر کے پاس آ گئی، عامر نے گیند کو دوسری جانب دے مارا، جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More