میں فٹ پاتھ پر بیٹھی روتی رہی مجھے لوگ عدت بھی نہیں کرنے دے رہے۔۔ شوہر کی موت کے بات ارشد شریف کی بیوہ موجودہ حالات بتاتے ہوئے افسردہ

ہماری ویب  |  Feb 14, 2023

“شوہر کا انتقال ہوا تو میرے پیروں میں قینچی چپل تھی۔ نہ میرا کوئی بھائی ہے نہ ارشد کا اس لئے ساری بھاگ دوڑ مجھے ہی کرنی تھی۔ میں فٹ پاتھ پر بیٹھ کر روتی رہی پھر جب شوہر کی میت ملی تو تدفین تک بہت لمبا مرحلہ تھا“

یہ کہنا ہے مرحوم صحافی ارشد شریف کی بیوہ اور صحافی جویریہ صدیق کا۔ چند ماہ پہلے قتل ہونے والے ارشد شریف کی اہلیہ چونکہ ایک صحافی بھی ہیں اسی وجہ سے میڈیا اکثر ہی ان کی نجی زندگی پر بات کرتا ہے البتہ یہ صورتحال جویریہ کے لئے اس وقت تکلیف دہ ہوگئی جب محض ریٹنگ کے لئے ان کی دوسری شادی کی خبریں پھیلائی گئیں جب کہ وہ اپنی عدت کے دن گزار رہی ہیں۔

صرف سیاہ رنگ پہنتی ہوں

انڈیپینڈنٹ اردو میں بلاگ لکھتے ہوئے جویریہ نے کہا کہ میں صرف کالا رنگ پہنتی ہوں کیوں کہ کوئی اور رنگ پہننے کا میر دل نہیں چاہتا۔ ارشد ایسے شوہر تھے جن سے میں بے حد محبت کرتی تھی اور اب ان کے جانے کے بعد میری زندگی سوگ بن گئی ہے لیکن میڈیا نے مجھ پر دوسری شادی کا الزام لگایا۔ میری کوئی شادی نہیں ہوئی نہ میں اس نام کے سی شخص کو جانتی ہوں افسوس ہے کہ ہمارے ملک میں بیوہ کی عزت بھی محفوظ نہیں۔

تم نے تو کہا تھا بات عورتوں تک نہیں آئے گی

واضح رہے کہ چند دن پہلے بھی جویریہ صدیق نے ٹوئٹر پر اس حوالے سے ٹوئٹ کیا تھا اور اپنے مرحوم شوہر کو یاد کرتے ہوئے لکھا تھا کہ “ ارشد تم تو کہتے تھے کہ یہ مردوں کی جنگیں ہیں، بات عورتوں تک نہیں آئے گی، بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں ۔ ارشد اس ملک میں ایسا نہیں ہوتا دیکھو“

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More