آنکھوں میں آنسو لیے ماں بیٹے کی پرانی ویڈیو دیکھتی رہی ۔۔ صحافی ارشد شریف کی ماں کی جذباتی تصویر وائرل، بیوہ اہلیہ شوہر کے بعد کس مشکل میں پڑ گئیں؟

ہماری ویب  |  Feb 14, 2023

ماں تکلیف میں ہو تو بیٹا چیخ اٹھتا ہے اور آج کس طرح بیٹے کو ماں اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلاتی اور ماں کی گود میں سر رکھ کر سونے والا آج وہ منوں مٹی تلے دب گیا۔ لیکن وہ کہتے ہیں نہ کہ ماں تو ماں ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب صحافی ارشد شریف کی والدہ کی ایک غمزدہ تصویر وائرل ہو رہی ہے۔

جس میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ ان کی والدہ لیپ ٹاپ پر اپنے بیٹے کی پرانی ویڈیو دیکھ رہی ہے یہی نہیں اس موقعے پر وہ ادھر ادھر نہیں بلکہ پورے دیہان اورغور سے بیٹے کو دیکھتی اور اس کی آواز سنتی ہیں۔ اس کے علاوہ آج سے کچھ دن پہلے شہید ارشد کی اہلیہ کی ایک پوسٹ کافی وائرل ہوئی تھی۔

جس میں وہ اپنے مرحوم شوہر سے ہی سوال کر رہی ہیں کہ ارشد تم تو کہتے تھے کہ یہ مردوں کی جنگیں ہیں، بات عورتوں تک نہیں آئے گی، بیٹیاں، بہنیں سانجھی ہوتی ہیں۔ارشد اس ملک میں ایسا نہیں ہوتا۔ دیکھو بیوگی میں بھی میرے سر سے چادر کھینچ رہے ہیں کیا یہ اسلامی ملک ہے؟

واضح رہے کہ ملک کے نامور صحافی ارشد شریف کو بیرون ملک کینیا میں کچھ نامعلوم افراد نے جان سے مار دیا تھا اور یہ خبر ان کی فیملی اور صحافی برادری پر قہر بن کر ٹوٹی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More