خون کا رشتہ سگا ہی ہوتا ہے اور میں ۔۔ سجاد علی کے انکار کے بعد ان کی بہن کا دعویٰ کرنے والی خاتون نے نئے انکشافات کردیئے؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Feb 14, 2023

پاکستان بلکہ دنیا کے مقبول ترین گلوکار سجاد علی کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ سروں کے بے تاج بادشاہ سجاد علی وہ نام ہیں جن کے آگے بڑے بڑے گلوکار سر جھکا لیں۔

آج کل سجاد علی کی مبینہ بہن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی خبریں زیر گردش ہیں جو آج اچانک سوشل میڈیا پر آکر ان کی بہن ہونے کا دعویٰ کر رہی ہیں۔

انہوں نے کئی میڈیا چینلز کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے سجاد علی کے رشتے سے متعلق تفصیل سے بتایا جسے جان کر لوگوں کا یقین کرنا مشکل ہوگیا ہے کہ کہاں سجاد علی کی مقبولیت اور کہاں ان کی بہن غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور۔

جب یہ خبر سامنے آئی کہ سجاد علی کی سگی بہن سامنے آگئیں تو اس کے اگلے روز سجاد علی کا بھی ویڈیو بیان وائرل ہوا جس میں انہوں نے بہن کا دعویٰ کرنے والی عورت کے بیانات کی تردید کی۔

سجاد علی کا کہنا تھاکہ اس سے قبل لوگوں نے لاہور میں میرا ایک جعلی گھر بھی ڈھونڈھ نکالا تھا اور اب سوشل میڈیا پر جس خاتون کا ذکر چل رہا ہے اس سے میرا دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ میں ایک تصویر میں بچپن میں ساتھ دکھانے کی کوشش میں میری اہلیہ کی نوجوانی کی تصویر لگادی ہے۔ سجاد کا کہنا تھا کہ میں خاتون کی ویسی ہی مدد کرسکتا ہوں ان کا کوئی قصور نہیں مگر جو لوگ ان سے یہ جھوٹے دعوے کروا رہے ہیں میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کر سکتا ہوں کیونکہ اس عمل سے میری ساکھ کو نقصان ہوا ہے۔

اب سجاد علی کے ویڈیو بیان کے بعد خاتون کا دوبارہ انٹرویو لیا گیا جس میں انہوں نے اپنے بچپن کی تصویر بھی شئیر کی اور سجاد سے رشتے سے متعلق بتایا۔ گلوکار کی بہن کا دعویٰ کرنے والی خاتون نے بتایا کہ میں الحمداللہ سجاد علی کی بہن ہوں۔ میں بھیک وغیرہ مانگ کر بچوں کا گزارہ کر لیتی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں بشریٰ نامی خاتون کا کہنا تھا کہ بچوں اور شوہر کی تمام ذمہ داری مجھ پر ہے۔ میرے شوہر بیمار ہیں ، ان کے بیمار ہونے کے بعد گھر کے ایسے حالات ہوگئے کہ مجھے بھیک مانگنا پڑ گئی۔

سجاد علی کے ساتھ کس طریقے سے رشتہ جڑتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ خون کا رشتہ سگا ہی ہوتا ہے۔ان کے دادا جی میرے دادا جی ایک ہی ہیں۔ جو میاں قادر بخش میرے دادا ہیں وہ ان کے بھی دادا ہیں۔ میرے دادا میاں قادر بخش تبلہ نواز تھے اور جو بڑے غلام علی ہیں وہ گائیک میں تھے۔ تو اس وجہ سے سجاد میرے چچا کے بیٹے ہیں۔ بشری خاتون نے بتایا کہ میرے والد کا نام اختر حسین تبلہ نواز تھا اور سجاد علی کے والد کا نام شفقت حسین تھا۔

سجاد علی کی مبینہ بہن کا کہنا تھا کہ سجاد بھائی سروں کے بادشاہ ہیں اورمجھے اپنے بھائی پر فخر ہے۔ بشریٰ کا کہنا تھا کہ میرے والد صاحب نے مجھے یہ سب راز بتائے ہیں جس کی وجہ سے میں آج میڈیا پر سب بتا رہی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ میں 12 سال سے بھیک مانگ رہی ہوں اور لوگوں کے گھروں کا کام بھی کرچکی ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More