مشہور کینیڈین کافی برانڈ کے افتتاح پر لمبی قطاروں نےسوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ ہوٹل کھلتے ہی اچانک لوگوں کی لائن لگ گئیں۔
لاہور میں مشہور زمانہ کینیڈین کافی برانڈ کے افتتاح پر آوٹ لیٹ کے باہر لمبی قطاریں لگ گئیں۔ پاکستان میں کافی ہوٹل کے اوپننگ کے دن پر سب سے زیادہ کمائی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
مگر سوشل میڈیا پر یہ بحث جاری ہے کہ ایک طرف لوگوں کے پاس خریدنے کے لیے راشن نہیں ہے اور دوسری طرف یہ کون لوگ ہیں جو اتنے مہنگے ہوٹل کی کافی پینے آئے ہیں۔
کافی برانڈ کے افتتاح پر جہاں لاہوریوں کی بڑی تعداد نے رخ کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایک طرف ملک معاشی تباہی کی طرف پہنچ چکا ہے اور دوسری جانب یہ کافی برانڈ پر لوگوں کے رش نے کئی سوال اٹھا دیے ہیں۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں ٹم ہارٹنز کے افتتاح کے موقع پر نوجوان لمبی قطاروں میں کھڑے ہیں۔ آئی ایم ایف مشن شاید سوچ رہا ہو کہ کیا یہ وہی ملک ہے جو ڈالر کی بھیک مانگ رہا ہے۔ عجیب ملک ہے۔