ماں میری مسیحا اور ماں ہی محبت ۔۔ چھوٹے بچے کی ویلنٹائن ڈے سے پہلے والدہ کو پھول دینے کی پیار بھری ویڈیو خفیہ کیمرے میں محفوظ ہو گئی

ہماری ویب  |  Feb 13, 2023

بیٹا یہ وہ الفاظ ہے جسے دنیا میں ہر چیز سے زیادہ عزیز ماں ہوتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہر بیٹے کا یہ خواب ہوتا ہے کہ جب وہ بڑا ہوتو اپنی پہلی کمائی والدہ کے ہاتھ میں لا کر رکھے کیونکہ وہ اس کی سب سے یادہ حقدار ہوتی ہے۔

تو بالکل ماں بیٹا کی محبت بھری ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جو آپ کا موڈ اچھا کر دے گی۔

جی ہاں جذبات سے بھرپور اس ویڈیو میں یہ دیکھا جا رہا ہے کہ ایک چھوٹا بچہ والدہ کے ساتھ جا رہا ہوتا تو سڑک پر اچانک اس کے جوتوں کے تسمے کھل جاتے ہیں جسے والدہ فوراََ جھک کر باندھ دیتی ہے کہ کہیں اس کا لال گر نہ جائے ۔ اس عمل کے بعد بیٹا فوراََ ایک درخت کی جانب بھاگتا ہے اور ایک پھول توڑ کر والدہ کے سامنے کھڑا ہو جاتا ہے۔

پھر اگلے ہی منٹ گھٹنوں پر بیٹھ کر یہ پھول والدہ کو پیش کرتا ہے سج پر وہ خوشی سے پھولی نہیں سماتی ارو مسکراتے ہوئے یہ پھول لے لیتی ہے ۔ واضح رہے دنیا بھر میں 14 فروری کو محبت کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

اور محبت انسان کو صرف ایک لڑکی سے ہی نہیں بلکہ اپنے والدین، بہن بھائیوں، دوست اور استاد سے بھی ہو سکتی ہے جو ان کے زندگی میں آگے بڑھنے میں ہر طرح سے ساتھ دیتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More