پاکستانی کرکٹر آج کل شادیوں کا سیزن انجوائے کر رہے ہیں۔ کبھی حارث رؤف کی شادی تو کہین شاہین کا نکاح، مگر شاداب خان کی اچانک شادی نے سب کو حیران کردیا کیونکہ شاہین اور حارث کا تو پہلے سے ارادہ تھا مگر شاداب نے اس دوڑ میں اچانک انٹری دے کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
شاداب خان کی شادی سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہوئی۔ شادی میں جہاں دولہے کے ساتھ دوستوں کی چھیڑ چھاڑ جاری رہی وہیں دلہن کی ایک جھلک کو دیکھنے کے لیے بہت لوگ بے تاب رہے۔ ان کی شادی میں مشہور شخصیات اور قریبی دوستوں نے بھرپور شرکت کی۔
شاداب خان کے ولیمے کی تقریب میں کھلاڑیوں کی بیگمات اور بچے بھی نظر آئے اور سب نے ایک ساتھ گروپ سیلفیاں بھی بنائیں۔ وہیں حارث رؤف کی بیگم مزنیٰ کی بڑی تعریفیں ہوئیں اور ان کا پہنا ہوا جوڑا بھی سب کو خوب بھایا۔
مزنیٰ نے مشہور ڈیزائنر فائزہ ثقلین کا جوڑا پہن رکھا تھا جس کو آج سے دو سال قبل عائزہ خان نے ماڈلنگ شوٹ کے لیے پہنا تھا۔ اس جوڑے کی اس وقت قیمت 70 ہزار روپے کے قریب تھی جبکہ اب یہ جوڑا آن ڈیمانڈ تیار کروایا جا سکتا ہے۔ اس جوڑے کا رنگ شوخ میرون ہے اور یہ فراق نما پشواس ہے جس پر باریک اور موٹے کلا بتھو کے دھاگے کی کڑھائی کر رکھی ہے اور دامن پر سلک گولڈن رنگ کا کپڑا ڈیزائن کے طور پر گول گھیری میں لگایا ہوا ہے۔