قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد
خان آفریدی نے کراچی میں تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
شاہد آفریدی اکثر اپنے کاموں سے لوگوں کے دل جیت لیتے ہیں اب ویسے ہی انہوں نے سادگی دکھا کر دوبارہ لوگوں کے دل جیت لٸے ہیں
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ہونے والے تبلیغی اجتماع میں ہزاروں افراد سمیت کئی نامور شخصیات نے بھی شرکت کی۔ساتھ ہی گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھی اختتامی دعا میں شرکت کی۔
سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کی تبلیغی اجتماع میں شرکت کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔ جن میں وہ چائے پیتے اور آرام کرتے نظر آرہے ہیں۔ ان کے اس عمل نے سب کو حیران کر دیا ہے۔