شاداب اور اہلیہ کے سامنے کھلاڑی آ گئے ۔۔ شاداب خان اچانک کھلاڑیوں کو دیکھ کر حیران کیوں ہو گئے؟ ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Feb 12, 2023

سوشل میڈیا پر ان دنوں پاکستانی کھلاڑیوں کی شادی کے چرچے ہیں، اگرچہ ان کی شادی پہلے سے طے شدہ تھی تاہم سوشل میڈیا صارفین خوب توجہ دے رہے تھے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں کرکٹر شاداب خان اور ان کی اہلیہ موجود تھے۔

کھلاڑی دیکھ کر حیران رہ گئے جب اسلام آباد یونائیٹڈ کے دیگر کھلاڑیوں نے ساتھی کے لیے بلوں کو اوپر کر کے سلامی پیش کی، یہ منظر دیکھ کر خود شاداب بھی حیران تھے۔

اہلیہ تو دوسرے راستے سے الگ ہو گئیں لیکن شاداب ساتھیوں کی جانب سے اس استقبال پر ضرور خوش بھی تھے اور حیران بھی۔

دوسری جانب ہوٹل میں بھی اچانک اس وقت شاداب حیران رہ گئے جب دیگر کھلاڑی لاؤنج میں بیٹھے تھے شاداب دیکھ کر حیران رہ گئے تھے۔

واضح رہے کچھ ہی دنوں میں پاکستان سپر لیگ کا نیا ایڈیشن شروع ہونے والا ہے، جس کے لیے ہر ٹیم اپنے حساب سے تیاریاں کر رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More