جانوروں نے اچانک حملہ کر دیا تھا تو میں ۔۔ والدین کے لیے 2 کروڑ کا گھر بنانے والی الیزا سحر کے ساتھ گاؤں میں یہ افسوسناک واقعہ کیسے پیش آیا جس سے یہ زخمی ہو گئیں؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Feb 11, 2023

نانی کے گھر میرے کپڑے پھاڑ دیے گئے۔ جی ہاں یہ الفاظ ہیں اس لڑکی کے جس نے ماں باپ کوغربت سے نکالنے کیلئے دن رات محنت کی اور آج کروڑوں کے گھر میں انہیں رکھتی ہے۔ یہ کوئی اور نہیں بلکہ الیزا سحر ہیں۔ جن کی ایک ویڈیو اس وقت گردش کر رہی ہے جس میں ان کے کپڑے پھٹے ہوئے ہیں اور وہ روبھی رہی ہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ جیسے یہ ہمیشہ پہلے والدین کی خدمت کرتی ہیں بالکل ویسے ہی گھر کے کام کاج میں مصروف تھیں اور والدہ نے کہا کہ تم یہاں فارغ مت بیٹھو جانوروں کو چارہ ڈال دو بھوکے ہیں وہ کب سے ۔ والدہ کی بات کو سنتے ہی کام کرنے لگیں۔ اب جیسے ہی انہوں نے 2 گائے کو کھانا دیا تو وہ انہیں ڈرانے لگیں جس کی وجہ سے یہ چیخنے لگیں۔

یہی نہیں پھر انہیں پانی ڈالنے لگیں تو گائے نے سینگ دے مارا جس کی وجہ سے ان کی قمیض دامن سے تھوڑی سی پھٹ گئی تو یہ رونے لگیں اور والدہ نے کاہ کہ مجھے چوٹ بھی لگی ہے، میں نے کہا تھا نا آپ سے یہ مجھے مارے گی۔ جس پر والدہ نے الیزا کو پیار کیا اور کہا کہ آؤ تم میرے ساتھ ، میں تمہیں بتاتی ہوں ان کا خیال کیسے رکھتے ہیں۔

مزید یہ کہ اب یہ جانور کا دودھ نکالنے لگے اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی بتا دیا کہ ہم آج نانی جان کے گھر آئے ہیں اور یہ مامی جان کی گئے ہے جو ان کے علاوہ کسی اور کو پاس نہیں آنے دیتی، ان ہی سے مانوس ہے بہت ۔ واضح رہے کہ الیزا سحر وہ لڑکی ہیں جنہوں نے یوٹیوب پر دیہات کی زندگی کو اجاگر کیا۔

یہی نہیں یہ کبھی ٹریکٹر چلاتیں، کھیتوں میں کام کرتی اور فصلوں کو پانی دیتیں اس کے علاوہ گھر کے بھی سارے کام کرتی ہیں۔ اس طرح کے تمام کاموں کی ویڈیوز عوام نے بہت پسند کیں جن کی بناء پر یہ دنیا بھر میں مشہور ہو گئیں۔ جبکہ ایک وقت ایسا تھا کہ انہیں معلوم نہ تھا کہ یوٹیوب کس چیز کا نام ہے، گھر میں ایک ہی موبائل فون ہوا کرتا تھا ، وہ بھی ٹوٹا ہوا۔

اور آج انہوں نے والدین کو گاؤں میں ہی 2 کروڑ کا گھر بنا دیا ۔ جس کی 3 منزلیں ہیں اور زندگی کی ہر آسائش اس میں پائی جاتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More