قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کرکٹر سرفراز احمد کے حوالے سے ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
محمد رضوان نے انکشاف کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی سیریز میں شکست کے بعد انہوں نے سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی کے لیے انہوں نے خود مینجمنٹ سے بات کی تھی۔
میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں محمد رضوان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش ہونے اور ناقص کاکردگی پر ان کی ٹٰم میں جگہ نہیں بنتی تھی۔
انٹرویو میں محمد رضوان نے بتایا کہ آپ اس وقت کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اورکپتان بابر اعظم سے پوچھ سکتے ہیں کہ میں نے ان سے انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر کیا بات کی تھی، میراذاتی خیال تھا کہ میں پرفارم نہیں کرپارہا لہٰذا کیویز کے خلاف پلیئنگ الیون میں میری جگہ نہیں بنتی۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے خود سرفراز کی ٹیم میں واپسی کے لیے کہا تھا کیونکہ وہ کئی عرصے سے ڈعمیسٹک لیول میں پرفارم کر رہے ہیں تو لہٰذا اسے چانس دیا جائے اور مجھے خوشی ہے کہ سرفراز نے پرفارم کیا۔