جیب سے ایسے پیسے نکال ہمیں بھی نظر آئے ۔۔ شاداب خان کے ولیمے پر بابر اعظم نے سلامی میں کتنے پیسے دیے جو شادی ہال میں شور مچ گیا؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Feb 10, 2023

نکاح کا پاک بندھن دلہا اور دلہن کے چہروں پر بے انتہا خوشی اور مسکراہٹ لے آتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب شاداب خان کے ولیمے کی تقریب کی ایک انتہائی دلچسپ ویڈیو ہر جگہ گردش کر رہی ہے جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ حارث رؤف، بابر اعظم اور دلہا شاداب بہت مسکرا رہے ہیں۔

ساتھ ہی ساتھ بابر اور حارث نے آتے ہی دوست کی دعوت ولیمہ میں چار چاند لگا دیے اور اسے گھیر کر کھڑے ہو گئے کہ ہمیں دکھاؤ تمہیں کتنی سلامی مل چکی ہے ابھی تک لیکن شاداب نے جیب سے کوئی لفافہ نہ نکالا مگر بہت اسرار کے بعد انہوں نے جو لفافہ نکالا وہ کپتان بابر کا ہی نکلا جس میں پیسے دیکھ کر سب چونک گئے کہ بابر نے اتنے پیسے دے دیے۔

یہ دیکھنے کے بعد حارث جو کہ خود حال ہی میں دولہا بنے ہیں کہنے لگے کہ اوئے میرے پیسے بھی ہیں بھولنا نہیں، میں نے تمہیں دے دیے ہیں۔ دوسری طرف اسلام آباد میں ہونے والی اس تقریب میں شاداب کے سب سے خاص دوست نے رنگ جما دیا اور شاداب کو ماتھے پر بوسہ دیتے تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کی اور لکھ ڈالا کہ میری یار کی شادی ہے۔

اس کے علاوہ یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کی اہلیہ سامعہ نے شادی کی ہر تقریب میں خوب حصہ لیا اور ایک بھابھی ہونے کا حق ادا کیا۔ گزشتہ روز جب ان کی مہندی کی تقریب کی ویڈیو سامنے آئی تو اس میں دیکھا گیا کہ یہ کچھ دوستوں کے ساتھ انہیں مہندی لگاتی ہیں اور ہار بھی پہناتی ہیں۔

واضح رہے کہ شاداب نے مہندی پر سب رنگ کی کندھوں پر چادر اوڑھ رکھی تھی، بارات والے دن سفید رنگ کی شیروانی جبکہ ولیمے میں سیار رنگ کا پینٹ کورٹ زیب تن کر رکھا تھا جس میں یہ کسی شہزادے سے کم نہیں لگ رہے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More