نہ کوئی گانا، نہ کوئی ڈانس ۔۔ شاداب خان کی شادی میں کون سی تلاوت چلا دی گئی؟ ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Feb 10, 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم میں اس وقت شادیوں کا سیزن چل رہا ہے۔ ایک کے بعد ایک کھلاڑی نکاح اور شادی کے بندھن میں بندھ رہا ہے۔ پہلے حارث رؤف، پھر شاہین شاہ آفریدی اور اب شاداب خان کی شادی ہو رہی ہے۔ شاداب نے سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کی بیٹی سے شادی کی ہے جن کی کوئی بھی تصاویر سوشل میڈیا پر نہیں دکھائی گئیں ہیں۔ شاداب نے نکاح سے پہلے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے لکھا تھا کہ میں نے اپنی فیملی اور بیوی کی تصویر کو پرائیویسی کی بنیاد پر دکھانا نہیں چاہتا اس لیے میں چاہتا ہوں گھر کے پردے کا خیال رکھا جائے اور اس کے بعد کسی نے بھی ان کے گھر والوں کی تصاویریں نہیں بنائیں۔

شاداب کی شادی کی تصاویر کل شام سے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں وہیں ابھی ایک ویڈیو بھی تیزی سے پسند کی جا رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاداب سٹیج پر بیٹھے ہیں اور شادی میں گانوں کے بجائے اسمائے حُسنیٰ کی تلاوت ہو رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More