جس کا ڈر تھا وہی ہوا۔ جمع کے روز پاکستان میں خطرناک زلزلے کے جھٹکے۔ یہ زلزلے کے جھٹکے پشاور شہر اور اس کے گردو نواح میں محسوس کیے گئے ہیں۔
سماء نیوز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4عشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اس زلزلے کی گہرائی 203 کلومیٹر بتائی جا رہی ہے۔ جبکہ زلزلہ کو پیما کے مطابق اس کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
اس کے علاوہ یہ بھی بتاتے چلیں کہ پشاور کے علاوہ سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔