عمران خان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہم نبھا رہے ہیں، اسحاق ڈار

ہم نیوز  |  Feb 10, 2023

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان کے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے پر شہباز حکومت عمل کررہی ہے، قوم دلبرداشتہ نہ ہوں، فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف مشن سے گزشتہ رو ز آخری دور کے مذاکرات ہوگئے ہیں، آئی ایم ایف مشن نے رات کو واشنگٹن واپس جانا تھا، عمران خان کے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے پر شہباز حکومت عمل کررہی ہے، ہم معاہدے کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، 10 دن بات چیت ہوتی رہی، گورنراسٹیٹ بینک اس کا حصہ تھے۔

وزیراعظم سے ضرورت کے مطابق زوم میٹنگ بھی ہوئی، پیٹرولیم ،ایف بی آر اور پاور سیکٹر نے اپنے روڈ میپ کا ذکر کیا، انہوں نے بتایا کہ مذاکرات میں ہر معاملے پر اتفاق ہوگیا ہے، آئی ایم ایف کا ڈرافٹ مل گیا ہے، جائزہ لیں گے، پیرکو آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ورچوئل میٹنگ ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More