میرے سر سے چادر کھینچ رہے ہیں کیونکہ ۔۔ ارشد شریف کی بیوہ جویریہ کردار کشی پر افسردہ ہوکر شوہر کو یاد کرتے ہوئے

ہماری ویب  |  Feb 10, 2023

پاکستان کے معروف صحافی ارشد شریف شہید کی بیوہ جویریہ صدیق نے سوشل میڈیا پر کردار کشی پر خاموشی توڑ دی، ٹوئٹر پر پیغام میں ارشد شریف سے ہی سوال اٹھا دیا۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی روز سے جویریہ صدیق کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا جاری ہے، کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ جویریہ نے عدت کے دوران ہی شادی کرلی ہے۔

جویریہ صدیق نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ارشد تم تو کہتے تھے کہ یہ مردوں کی جنگیں ہیں، بات عورتوں تک نہیں آئے گی، بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں ۔ ارشد اس ملک میں ایسا نہیں ہوتا دیکھو۔

بیوگی میں بھی میرے سر سے چادر کھینچ رہے ہیں، کیا یہ اسلامی ملک ہے؟۔اپنے ایک اور پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کو گولی سے ماردیا مجھے کردار کشی سے ماریں گے۔

یاد رہے کہ معروف صحافی ارشد شریف کو اکتوبر 2022 میں کینیا میں ایک پولیس مقابلے کے دوران قتل کردیا گیا تھا اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی بیوہ جویریہ صدیق کیخلاف منفی پروپیگنڈا جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More