سسر ثقلین نے داماد کو گلے لگا لیا ۔۔ شاداب خان بارات لے کر لڑکی کے گھر پہنچے تو دروازے پر کیا ہوا؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Feb 09, 2023

زندگی کا سب سے بڑا دن لڑکے اور لڑکی کیلئے شادی کا ہوتا ہے جس پر خوبصورت لگنے کیلئے بہترین اور انوکھنےعروسی لباس کا انتخاب کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاری شاداب خان بھی اپنی دلہن لینے روایتی انداز میں تیار ہو کر پہنچ چکے ہیں۔

جب یہ بارات لیکر لڑکی کر شادی کے مقام پر پہنچے تو سسر ثقلین مشتاق نے انہیں اپنے گلے لگا کر استقبال کیا جس پر شاداب نے بھی مسکرا دیا اور خوش آمدید کہنے کیلئے موجود تمام افراد سے بڑے ہی خلوص کے ساتھ ملے۔ اس موقعے پر انہوں نے سفید شیروانی اور سفید ہی قلا پہن رکھا تھا۔

اس کے علاوہ اس سے پہلے شاداب کی مہندی کی تقریب کی ویڈیوز وائرل ہوئیں تھیں جس میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ معصوم چہرے والے کھلاڑی شاداب خان بہت خوش ہیں اور انہیں ساتھی کھلاڑی اور دوست حسن علی کی بیوی ہار پہناتی اور مہندی لگاتی ہیں۔ ان کی ولیمے کی تقریب کل بروز جمعہ 10 فروری کو ہوگی۔

واضح رہے کہ اس موقعے پر انہوں نے مداحوں کیلئے خاص پیغام بھی جاری کی تھا کہ ان کی اور اہلیہ کی فیملیز کی تر جیحات کا خاص خیال رکھا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More