اس بار پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کی نئی ٹرافی میں کیا خاص ہے؟

ہماری ویب  |  Feb 09, 2023

پاکستان سپر لیگ سیزن ٨ کی شاندار ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے۔

پی ایس ایل کے شائقین کو بے صبری سے اس ایونٹ کا انتظار ہے۔ تمام ٹیموں کے چاہنے والے اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

آج پاکستان سپر لیگ سیزن ٨ کی ٹرافی کی رونمائی ہوئی جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی، لاہور مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین اور فرنچائزز کے نمائندے شریک تھے۔

ٹرافی کی رونمائی تاریخی شالیمار باغ میں ہوئی، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

نئی ٹرافی میں کیا خاص ہے؟

پی ایس ایل کی چمکتی دھکمتی ٹرافی کا اسٹار 24 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے۔

خیال رہے پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا افتتاح 13 فروری کو ملتان میں ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More