اس جہاں میں ہر لڑکے و لڑکی کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کا ہونے والا جیون ساتھی سب سے خوبصورت و حسین ہو۔ قومی کرکٹر شاداب خان کے سے پر بھی سہرا سجنے والا ہے، اب ان کی مہندی کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے جو خوب وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ معصوم چہرے والے کھلاڑی شاداب خان بہت خوش ہیں اور انہیں ساتھی کھلاڑی اور دوست حسن علی کی بیوی ہار پہناتی اور مہندی لگاتی ہیں۔ اس موقعے پر وہ بھی بہت خوش نظر آ رہیں تھیں ۔ یہی نہیں شاداب خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز بھی ہو گیا ہے اور وہ اسی ماہ اپنی دلہن بیاہ لائیں گے۔
مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 اور 10 فروری کو ان کے ولیمے اور شادی کی تقریبات اسلام آباد میں ہو گی جس میں تمام قومی کھللاڑی اور مشہور شخصیات شامل ہوں گی۔ یاد رہے کہ ان کا نکاح سابق قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر ثقلین مشتاق کی بیٹی سے 23 جنوری کو ہوا تھا۔
واضح رہے کہ اس موقعے پر انہوں نے مداحوں کیلئے خاص پیغام بھی جا ری کی تھا کہ ان کی اور اہلیہ کی فیملیز کی ترجیحات کا خاص خیال رکھا جائے۔اس کے علاوہ آج سے کچھ دن پہلے مایاناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے بھی نکاح کی تقریب ہوئی اور انہوں نے شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء سے نکاح کیا۔