کمر سے بڑے پائنچے، رنگ برنگے شوز اور ۔۔ ماضی کے فیشن کی کچھ دلچسپ یادیں

ہماری ویب  |  Feb 07, 2023

فیشن کو عام طور پر خواتین سے منسوب کیا جاتا ہے لیکن مرد بھی فیشن میں کسی سے کم نہیں، حال کے نوجوان تو طرح طرح کے فیشن کرتے ہیں لیکن ماضی کے نوجوان بھی فیشن میں اپنی مثال آپ تھے، آیئے آپ کو ماضی میں پاکستانی نوجوانوں کے فیشن کے بارے میں کچھ دلچسپ چیزیں بتاتے ہیں۔

آج تنگ پینٹ کا دور ہے اور مرد و خواتین تنگ پینٹس کے علاوہ شارٹس پہننا پسند کرتے ہیں اور آج کمر سے بھی زیادہ کھلی پینٹ پہننے کو کہا جائے تو یقیناً آپ کا جواب انکار ہی ہوگا لیکن ماضی میں یہ فیشن رہا ہے۔

1970 کی دہائی میں پاکستان کے نوجوانوں میں بڑے بڑے پائنچے والی پتلون کا فیشن تھا، 28کی کمر اور 32 کا پائنچہ اوپر سے بکروں کے کان جتنے بڑے کالر والی شرٹ، پاؤں میں موٹی ہیل والے ملٹی کلر شوز مردوں میں بہت مقبول تھے۔

1970 کی دہائی میں یہی فیشن زور و شور سے چلتا رہا بیل باٹم پتلون جو اچھی خاصی ہوا دار ہوتی تھی کمر کے اوپر تک کس کے باندھی جاتی تھی اس کا کھلا پائنچہ زمین کو چھوتا تھا اور رگڑتا چلا جاتا تھا ، ماضی کے نوجوان بڑے شوق سے یہ پینٹ پہنا کرتے تھے۔

نوجوانوں کے بال بلکہ زلفیں خاصی بڑی اور اکثر کندھوں تک ہوتی تھیں جن میں گردن اور کان چھپے رہتے تھے قلم کم از کم تین یا چار انچ لمبی رکھی جاتی تھی آج کل اس نایاب پتلون کی ایک ٹانگ سے جدید طرز کی پوری پتلون تیار ہو جاتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More