میں کسی سے نہیں ڈرتا، آپ نے اکثر یہ الفاظ سابق جنرل پرویز مشرف کے منہ سے سنیں ہوں گے۔ مگر اب یہ الفاظ آج کے بعد ہم کبھی نہیں سن پائیں گے کیونکہ وہ گزشتہ روز لندن میں انتقال کر گئے ہیں۔ یہ 2016 میں نواز شریف کی حکومت میں علاج کی غرض سے بیرون ملک گئے تھے۔
اب ان کی تدفین پاکستان میں ہو گی جس کیلئے ایک خصوصی طیارہ نور خان ائیر بیس سے دبئی پرواز کرے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان آرمی کی جانب سے انہیں جس قبرستان میں دفنایا جانا ہے وہاں کی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کر دی گئی ہے۔ یہی نہیں بلکہ ان کی آخری آرام گاہ کے پاس بھی بہت سے فوجی کھڑے ہیں۔
مزید یہ کہ اپنی نگرانی میں قبر کھدوائی جا رہی ہے۔ قبر کھودنے کے احکامات کنٹونمنٹ بورڈ کو آج صبح دیے گئے جس پر وہ عملدرآمد کر رہے ہیں۔ اس وقت بتایا یہ جا رہا ہے کہ فوجی قبرستان کے اطراف سخت سیکیورٹی کے انتظامات بھی کر دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ان کے دنیا سے رخصت ہو جانے کی تصدیق اہلخانہ نے کی اور قونصل خانے میں میت پاکستان لے جانے کی درخواست بھی دی گئی تھی۔ اب سفارتی حکام کے مطابق ان کی میت پاکستان روانگی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ میت پاکستان لانے والے طیارہ کی روانگی سہ پہر کو پاکستان روانگی کا امکان ہے۔